این آر آئی

چیف منسٹر ریونت ریڈی سے گلف جے اے سی ٹیم کی ملاقات _ خلیجی ممالک میں مرنے والوں کو 5 لاکھ روپے معاوضہ دینے پر شکریہ ادا کیا

حیدرآباد _ 3 اپریل ( اردولیکس) گلف جے اے سی ٹیم نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے خلیجی ممالک میں فوت ہونے والے تلنگانہ کے باشندوں کو 5 لاکھ روپے دینے پر چیف منسٹر کا شکریہ ادا کیا۔

 

گلف جے اے سی ٹیم نے کہا کہ خلیجی ممالک میں کام کرنے والے تلنگانہ کے باشندوں کے تعلق سے گزشتہ اسمبلی انتخابات کے منشور میں وعدہ کیا گیا تھا۔ یہ بات قابل تعریف ہے کہ حکومت نے اپنی تشکیل کے سو دنوں کے اندر گلف ڈیکلریشن پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے۔

 

بالکنڈہ کے  سابق ایم ایل اے انیل کی قیادت میں ٹی پی سی سی این آر آئی سیل کے چیئرمین ڈاکٹر بی ایم ونود کمار، گلف جے اے سی کے چیرمین گگیلا روی ، قطر این آر آئی متھیلا، ٹی پی سی سی این آر آئی سیل گلف کنوینر سنگی ریڈی نریش ریڈی، پرواسی مترا لیبر یونین کے صدر سودیش پاری پینڈلا، گلف مائیگریشن تجزیہ کار منڈا بھیم ریڈی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی ۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر بی ایم ونود کمار نے کہا کہ سی ایم ریونت ریڈی خلیجی کارکنوں کے ساتھ انسانی ہمدردی کے ساتھ برتاؤ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک جامع این آر آئی پالیسی اور گلف ویلفیئر بورڈ کی تشکیل کے لیے پرعزم ہے۔

 

حیدرآباد میں اس ماہ کی 15 تاریخ کے بعد چیف منسٹر ریونت ریڈی گلف میں کام کرنے والی تنظیموں کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ایز اور وزراء اس ماہ کے آخر تک خلیجی ممالک کا دورہ بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button