6 مرتبہ تبدیلی جنس کا آپریشن کروانے والے ہجڑے کی خودکشی

کوچی: کیرالہ کے پہلے ریڈیو جاکی ہجڑے نے خودکشی کرلی ہے۔ اننیا کماری الیکس نے کوچی میں واقع اپنے مکان میں پھانسی لے لی۔ انتہائی اقدام کی وجہہ فوری پتہ نہیں چل سکی۔ معلوم ہوا کہ وہ گذشتہ کچھ دنوں سے خرابی صحت سے متاثرتھا اس کے علاوہ اس نے گذشتہ سال 6 مرتبہ تبدیلی جنس کا آپریشن کروایا تھا۔ اننیا کماری نے اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پرچہ نامزدگی بھی داخل کیا تھا۔