سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ فوجی پریڈ میں خواتین شامل

نئی دہلی: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون فوجیوں نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ پریڈ میں حصہ لیا۔ مختلف فوجی عہدوں پرتعینات سعودی خواتین نے 91 ویں قومی دن کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی دفاعی پریڈ میں شرکت کی۔ سعودی عرب جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی اور وزارت دفاع کے تعاون سے دارالحکومت ریاض میں یہ پریڈ منعقد کی گئی اسی طرح کی ایک اور پریڈ جدہ میں بھی منعقد کی گئی تھی۔ سعودی قومی دن ہر سال 23 ستمبر کو منایا جاتا ہے اس کے پیش نظرسعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے 23 تا25 ستمبر شہریوں کے لئے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے تاکہ قومی دن کو یادگار بنایا جاسکے۔