جرائم و حادثات

مہاراشٹرا میں سڑک حادثہ۔ اورنگ آباد کے 5 افراد ہلاک

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں رونما سڑک حادثہ میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ اورنگ آباد، جالنا ہائی وے پر گاڈے جلگاؤں میں اس وقت پیش آیا جب مہاراشٹرا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس اور ٹیمپو ٹکرا گئے۔ حادثہ میں پانچ افراد کی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق جالنا جانے والی بس اورمخالف سمت سے آنے والی ٹیمپو ایک دوسرے سے متصادم ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت اشوک چوہان، پروتائی چوہان ،شانتی لال چوہان، رنجیت چوہان اور لاہو راٹھوڑ کے طور پر کی گئی ہے۔ ان تمام کا تعلق اورنگ آباد سے بتایا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button