این آر آئی

کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلبہ کے لئے ایک خوشخبری !

حیدرآباد _ 13 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے والے ہندوستانی طلباء کے لیے ایک اچھی خبر ہے ۔ غیر ملکی طلباء اب تعلیم حاصل کرتے ہوئے فل ٹائم ملازمتیں کر سکتے ہیں۔ تاہم طلباء کو یہ سہولت صرف چھٹیوں کے دوران حاصل ہوگی ۔ یعنی غیر ملکی طلباء موسم گرما یا سردیوں کی تعطیلات  کے دوران فل ٹائم کام کر سکتے ہیں۔ کلاسس کے دوران  فی ہفتہ 20 گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کی اجازت نہیں ہے

 

کینیڈا کے قوانین کے مطابق، صرف وہی لوگ اس کے اہل ہیں جو حکومت کے تسلیم شدہ تعلیمی اداروں میں فل ٹائم طالب علم ہیں۔ ڈپلومہ، یا دیگر پیشہ ورانہ تربیتی کورس میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کو بھی فل ٹائم ملازمتیں کرنے کی اجازت ہے۔ تاہم.. طلباء کے  مطالعہ کورسز کی مدت کم از کم 6 ماہ ہونی چاہیے۔

اب تک غیر ملکی طلباء کو صرف پارٹ ٹائم ملازمتوں کی اجازت تھی۔ وہ بھی ہفتے میں صرف 20 گھنٹے.. ماہرین کا کہنا ہے کہ کینیڈا کو فل ٹائم ملازمتوں کی اجازت دینے سے ہندوستانی طلباء  کو بہت فائدہ ہوگا۔ ڈالر کے مقابلے.. اس وقت جب روپے کی قدر گر رہی ہے، غیر ملکی طلباء کے لیے روزگار کے مواقع بہتر ہوں گے اور اخراجات کا بوجھ کسی حد تک کم ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button