جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں بھیانک حادثہ۔حیدرآباد کے 5 افراد ہلاک۔6ماہ کی بچی بھی شامل

حیدرآباد: تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں آندھراپردیش کے ضلع کرشنا میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ ضلع کے جگیاپیٹ کے قریب اُس وقت پیش آیا جب حیدرآباد سے بذریعہ کار، مغربی گوداوری ضلع کے جنگاریڈی گوڑم میں ہونے والی تقریب میں شرکت کے لئے جانے کے دوران کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار ہائی وے کے قریب کلورٹ سے ٹکراگئی۔اس حادثہ میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جن میں کٹمب راؤ اسکی بیوی کے علاوہ چھ ماہ کی بچی بھی شامل ہے۔حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ دو خواتین اور ایک لڑکے کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔مہلوکین کا تعلق حیدرآباد کے چندانگر ہدی کالونی سے ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button