5 پیسے میں بریانی۔ ٹوٹ پڑا ہجوم

مدورائی: لوگوں کے کاروبار کے تشہیر کے اپنے اپنے طریقے ہوتے ہیں ریاست تمل ناڈو کے مدورائی میں ایک تاجر نے بریانی کی ہوٹل کھولی اس نے اوپننگ آفر کے طور پر 5 پیسے میں بریانی دینے کا اعلان کیا حالانکہ پانچ پیسے اس وقت زیر استعمال نہیں ہے۔ جیسے ہی اس بات کا اعلان ہوا بریانی سینٹر کے سامنے تقریبا 300 لوگ پانچ پیسے لے کر کھڑے ہو گئے، بریانی کے شوق میں لوگوں نے کویڈ قواعد کو نظر انداز کر دیا اور وہ ماسک بھی پہنے ہوئے نہیں تھے۔ ہجوم کو دیکھتے ہوئے آخرکار تاجر کو شٹر ڈال دینا پڑا۔