حیدرآباد ایرپورٹ پرمسافرکےپاس سے بیرونی کرنسی ضبط

حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر سی آئی ایس ایف نے ایک مسافر کے پاس سے بیرونی کرنسی کو ضبط کرلیا۔اس مسافرکی شناخت 36سالہ سید خالد کے طورپر کی گئی ہے۔وہ فلائٹ نمبرFZ-440 کے ذریعہ دبئی جارہے تھے۔ان کے لگیج کی تلاشی کے دوران مشتبہ شئے کے ہونے کاپتہ چلا۔بعد ازاں جب لگیج کی تلاشی لی گئی تو بڑے پیمانہ پر سعودی ریال پائے گئے جن کی مالیت ہندوستانی کرنسی میں 13لاکھ روپئے ہے۔یہ کرنسی کپڑوں میں چھپاکررکھی گئی تھی۔