ایجوکیشن

تلنگانہ میں اول تا نویں جماعت کے طلبہ کے ایس اے 2 امتحانات کا 12 اپریل سے آغاز _ ٹائم ٹیبل اور گرمائی تعطیلات کا شیڈول جاری

حیدرآباد _ 29 مارچ (،اردو لیکس) تلنگانہ حکومت نے 25 اپریل سے 11 جون تک ریاست کے سرکاری اور خانگی اسکولوں کے لیے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ تعلیمی سال 2023-24 کے لیے اسکول 12 جون کو دوبارہ کھلیں گے۔

 

تاہم، کلاس 1 سے 9 کے طلباء کے لیے SA – II کے امتحانات 12 سے 20 اپریل تک منعقد کیے جائیں گے۔ کلاس اول تا پنجم کے امتحانات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوں گے۔ چھٹی سے آٹھویں جماعت کے لیے صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:15 بجے تک اور نویں جماعت کے طلبہ کے لیے صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک۔ محکمہ تعلیم کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ SA – II کے امتحانات 12:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔ امتحانی پرچوں کی جانچ  21 سے 24 تاریخ تک کی جائے گی۔ 25 اپریل کو والدین اساتذہ کی میٹنگ ہوگی، طلباء کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا اور گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button