انٹر نیشنل
افغانستان کے سابق صدراشرف غنی نے ملک چھوڑنے کی بتائی وجہہ

نئی دہلی: طالبان کے کابل پر قبضہ کے بعد ملک چھوڑنے والے اشرف غنی کا پہلا بیان سامنے آ گیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں اشرف غنی نے ملک چھوڑنے کی وجہہ بتاتے ہوئےکہا کہ کابل میں خونی سیلاب روکنےکیلئے انھوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اگرملک میں رہتے تولاتعداد محب وطن شہری شہید ہو جاتے اور کابل تباہ ہو جاتا۔ واضح رہے کہ طالبان کی کابل کی سمت پیشرفت کے بعد انھوں نے ملک چھوڑ دیا تھا۔