سبتا اندرا ریڈی کے ہاتھوں شمس آباد میں لائبریری کا سنگ بنیاد

حیدرآباد: ریاستی وزیرتعلیم سبیتا اندراریڈی نے شمس آباد میں لائبریری کا سنگ بنیاد رکھا قریب ایک کروڑ روپیوں کی لاگت سے یہ لائبریری قائم کی جارہی ہے۔ انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ ٹی آر ایس حکومت ہر شعبہ کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہیں لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دینی چاہیے انھیں اعلی تعلیم ملنے سے ہی خاندان کی فلاح ہوگی ۔ کے سی آر حکومت ہر فرد کو تعلیم یافتہ بنانے کے لیے ہر طالب علم پر 1لاکھ 20 ہزار روپے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے جو تعلیم پر اتنی رقم خرچ کر رہی ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ دیگر اسمبلی حلقوں میں بھی لائبریری کا قیام میں لایا جائے گا ۔اس موقع پر ایم ایل سی وانی سری راجندرا نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڈ لائبریری چیئرمین سریدھر میونسپل کمشنر محمد صابر علی میونسپل چیئرپرسن کولن سشما مہیندر ریڈی گنیش گپتا کے علاوہ کونسلرس اور دیگر قائدین موجود تھے۔