تلنگانہ

تحقیرعدالت معاملہ، حیدرآباد میں 4 پولیس عہدیداروں کو 4 ہفتہ جیل کی سزا، ہائیکورٹ کا فیصلہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے چارپولیس عہدیداروں کو ہائیکورٹ نے 4 ہفتہ جیل کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے توہین عدالت کے کیس میں پولیس افسران کو سزا سنائی ہے۔ جوائنٹ سی پی اے آر سرینواس، بنجارہ ہلز اے سی پی سدرشن، جوبلی ہلز سی آئی راج شیکھر ریڈی اور ایس آئی نریش کو یہ سزا سنائی گئی۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے شوہربیوی کے تنازعہ کے کیس میں سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس کام کیا اور سی آر پی سی 41 اے کے تحت نوٹس جاری نہیں کی۔ ساتھ ہی کمشنر پولیس کو ہدایت کی گئی کہ وہ ان چاروں کے خلاف محکمانہ جاتی کارروائی کریں۔ ہائی کورٹ نے اپیل کیلئے 6 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے تب تک کیلئے عدالت نے سزا پرروک لگادی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button