حیدر آباد میں 4 سال کے بچہ کا قتل

حیدر آباد:حیدرآباد میں 4 سالہ بچے کے قتل کی واردات‌ پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق لکشمی گوڑہ راجیو گروہا کلپا کی ساکن مہالکشمی نامی خاتون کا بیٹا 4 سالہ لکی آج صبح لاپتہ ہوگیا، اس تعلق سے میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی گئی۔ بعد ازاں لڑکے کی نعش جل پلی سری رام کالونی میں دستیاب ہوئی۔ لڑکے کا وائر سےگلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا ہے۔ شبہ کیا جاتا ہے کہ بچے کا قتل اسکے قریبی رشتے دار نے کیا۔ قتل کی وجہہ خاندانی جھگڑے سمجھی جارہی ہے۔ پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ کردیا اور کیس درج کرتےہوئے کاروائی کا اغاز کردیا۔