ٹیچرز کے لیے مفت 6 سگما کورس

حیدرآباد: اسکول اور کالج ٹیچرز اورانتظامی اسٹاف کے لیے پانچ سو ڈالر مالیت کا ایک اہم کورس مفت پیش کیا جا رہا ہے ۔ اس کورس سے شرکا کو تعلیمی امور اور روز مرہ پیش آنے والے مسائل سے نمٹنے میں مدد ملے گی اور وہ با اختیار بنیں گے ۔ انٹرنیشنل پروفیشنلز اور کنسلٹنٹس مینجمنٹ کنسلٹنسی نے اس کورس کا اہتمام کیا ہے ۔ تلنگانہ ریاست میں پہلی مرتبہ اس طرح کے کورس کی پیشکش کی گئی ہے ۔ اس کورس کو کونسل آف یو ایس اے، یو کے، یو اے ای اینڈ سعودی عربیہ سے مسلمہ حیثیت حاصل ہے ۔ کورس کا اہتمام چار اکتوبر کو سہ پہر تین بجے تا شام چھ بجے سورانا آڈیٹوریم ریڈ ہلز لکڑی کا پل حیدرآباد میں کیا جا رہا ہے ۔ کورس کے بعد ایک تقریب منعقد ہو گی ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبر 9515873912پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔