جرائم و حادثات

حیدرآباد میں فرانس کی خاتون کا قتل۔ گود لی ہوئی بیٹی نکلی قاتل

حیدرآباد کے مضافات میں ایک خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی، جسکا تعلق فرانس سے بتایا گیا ہے۔ 68 سالہ میری کرسٹین کئی سال قبل حیدرآباد منتقل ہوگئی اور یہاں دو تعلیمی ادارے چلا رہی تھی، خاتون کو پہلے سے دو بیٹیاں بتائی گئی ہیں جبکہ اس نے دیگر دو لڑکیوں کو گود لیا تھا جن میں روما بھی شامل ہے۔ روما کا کسی نوجوان سے شادی کی خواہشمند تھی اور خاتون پر جائیداد میں حصہ دینے دباؤ ڈال رہی تھی۔فرانسیسی خاتون نے رشتے سے انکار کردیا جس پر برہم بیٹی نے اپنے ہونے والے شوہر اور اس کے دوست کے ساتھ مل کر ماں کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ روما کے ہونے والے شوہر اور اسکے دوست نے ملکر فانسیسی خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور نعش کو حمایت ساگر کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا۔ پولیس نے مقتول خاتون کی منہ بولی بیٹی اور اس کے دو مددگاروں کو گرفتار کرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button