نیشنل

کوویڈ گائیڈ لائنس میں مزید توسیع۔ ضرورت پڑنے پرپابندیاں لگانے مرکز کا ریاستوں کو مشورہ

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے کوویڈ سے متعلق رہنمایانہ خطوط پرعمل آوری کی مدت میں 30 ستمبرتک توسیع کی ہے۔ مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلہ نے ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں کے چیف سکریٹریز اور منتظمین کو اس سلسلے میں مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے بچاؤ اور روک تھام کے لئے ملک بھر میں پہلے سے ہی نافذ رہنمایانہ خطوط اور احتیاطی تدابیر اب 30 ستمبر تک نافذ رہیں گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ تہواروں کے پیش نظرہجوم جمع نہ ہونے دیں اور ضرورت پڑنے پر مقامی سطح پر پابندی عائد کی جائے جس سے لوگوں کو یکجا ہونے سے روکا جائے سکے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ سے متعلق مناسب رویہ کو سختی سے نافذ کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button