تلنگانہ

10 سال بعدحیدرآباد میں گنڈی پیٹ کے دروازے کھول دئیے گئے

حیدرآباد:حیدرآباد اور تلنگانہ بھر میں ہورہی مسلسل بارش کی وجہ سے شہر حیدرآباد کو پینے کا پانی سربراہ کرنے والے دو زخائر آب حمایت ساگر اور عثمان ساگر یعنی گنڈی پیٹ کی سطح آب میں زبردست اضافہ ہو گیا۔ذخیرہ آب میں پانی کے شدید بہاو کو دیکھتے ہوئے  پہلے  ہی حمایت ساگر کے دو دروازے کھول کر پانی موسیٰ ندی میں چھوڑا جا رہا تھا تازہ طور پر آج شام  عثمان ساگر یعنی گنڈی پیٹ کے دروازے کھول دیئے گئے  گنڈی پیٹ کے جملہ 15 گیٹ ہیں جن میں سے پانچ  گیٹس کو قریب ایک فٹ اوپر اٹھا دیا‌گیا ہے۔ قریب دس سال‌بعد یہ دروازے کھولے گئے آخری مرتبہ سال 2010 میں گنڈی پیٹ کے دروازے کھولے گئے تھے۔گنڈی پیٹ کے دروازے کھولنے سے قبل احتیاطی اقدامات کے طور پر موسی کے آس پاس رہنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اور بعض مقامات پر یہ کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button