حیدرآباد میں گنیش جلوس۔ کئی مقامات پربارش۔ ڈی جی پی نے ہیلی کاپٹرسے انتظامات کا لیا جائزہ

حیدرآباد: شہرحیدرآباد میں گنیش نمرجن کا عمل جاری ہے۔ گنیش جلوس تاخیرسے نکالا گیا دوپہرتک بھی سڑکیں سنسنان نظرآرہی تھیں۔ دوپہرکے بعد مورتیوں کے گاڑیوں میں ٹینک بنڈ اوردیگرآبی ذخائرکی سمت لے جانے کے عمل کا آغاز ہوا۔ سہ پہرکے بعد شہرکے کئی مقامات پربارش ہوئی بارش کے دوران گنیش مورتیوں کے نمرجن کا عمل جاری رہا۔اس دوران ریاستی وزیر ٹی سرینواس یادو اورڈائرکٹر جنرل پولیس مہیندرریڈی اوردیگرپولیس عہدیداروں نے ہیلی کاپٹرکے ذریعہ گنیش جلوس اورنمرجن کے عمل کا معائنہ کیا۔