جرائم و حادثات

ہونے والی دلہن کا گینگ ریپ۔شرمناک حرکت کا ویڈیودلہے کوواٹس ایپ،تلنگانہ کے ضلع محبوب نگرمیں شرمناک واقعہ

محبوب نگر: شادی سے دو ہفتہ قبل ایک لڑکی کا گینگ ریپ کرتے ہوئے اس کی فلمبندی کرکے ویڈیواورتصاویراس کے ہونے والے شوہرواٹس ایپ پرکوبھجوائے گئے۔ یہ شرمناک واقعہ ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگرمیں 5 نومبرکوپیش آیا جس کا تاخیرسے علم ہوا۔ موضع کوتلا آباد سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ لڑکی محبوب نگرآکرمزدوری کا کام کیا کرتی تھی۔ 18 اکتوبرکواس کی شادی طئے مقرر تھی۔ کام پرجانے کے دوران اس کی ملاقات راجو سے ہوئی اس نے کسی اورمقام پرکام دلوانے کے بہانے اپنے دوست آنجنیولو کے ساتھ لڑکی کوایک مقام پرلے جاکرشراب پلانے کے بعد اس کی عصمت ریزی کی اوراس حرکت کی ویڈیوگرافی اورفوٹوگرافی کرتے ہوئے اسے واٹس ایپ کے ذریعہ متاثرہ کے ہونے والے شوہرکوبھجوادیا۔ وہ پولیس سے رجوع ہوئے پولیس نے ملزمین راجواورآنجنیولوکوگرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button