جنرل نیوز

دہلی میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر، کونسلر آخر کیا کررہے ہیں۔کلیم الحفیظ

نئی دہلی۔دہلی میں صفائی کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔خاص طور پر مسلم علاقوں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر ہیں،برسات کے موسم میں کوڑے کے ڈھیر اور جمع شدہ پانی سے بیماری پھیلنے کا خطرہ ہے۔عید الاضحی کے بعد گندگی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔جن پارٹیوں کا ایم سی ڈی پر قبضہ ہے وہ عیش کررہے ہیں،انھیں کوئی مطلب نہیں ہے۔عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے کونسلر سے اس بابت سوال کریں۔ان خیالات کا اظہار کل ہند مجلس اتحاد المسلمین دہلی کے صدر کلیم الحفیظ نے کیا۔انھوں نے کہا کہ آج شام پانچ بجے مجلس کے وارڈ صدور نے اپنے اپنے وارڈوں میں صفائی کی بدترین صورت حال سے عوام کو آگاہ کیا۔کلیم الحفیظ نے کہا کہ دہلی ایم سی ڈی میں بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔صفائی کارکنان کے حقوق مارے جارہے ہیں۔مسلم علاقوں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ہر گلی کوچے میں کوڑے کے ڈھیر ہیں،عبادت گاہوں کے آس پاس بھی گندگی ہے۔اس سلسلے میں ساری پارٹیوں کا رویہ ایک جیسا ہے۔صدر مجلس نے اپنے کارکنان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ مجلس کے خادم بغیر کسی خوف اور بلا تفریق مذہب و ملت عوام کے مسائل اٹھاتے رہیں گے،اور حکومت کے ذمہ داروں کو جگاتے رہیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button