جرائم و حادثات

آندھراپردیش میں گیس سلنڈر پھٹ پڑا۔مسلم خاندان کے 4 افراد ہلاک

حیدرآباد: ضلع اننت پور میں پکوان گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں چارافراد ہلاک اوردیگر دو شدید طورپر جھلس گئے۔ ضلع کے مُولاکالیڈو علاقہ کے ایک مکان میں یہ واقعہ پیش آیا۔گیس سلنڈر کے پھٹنے سے متصل مکان کی چھت گرگئی۔اس واقعہ میں پڑوس کے مکان کے چارافراد ہلاک ہوگئے جبکہ سلنڈرجس مکان میں پھٹا اس مکان کے دوا فراد شدیدطورپر جھلس گئے۔پولیس نے بتایا کہ رزاق نامی شخص کے مکان میں آج صبح تقریبا پانچ بجے گیس سلنڈر پھٹ پڑاجس میں رزاق کے ساتھ ساتھ ان کا بیٹا عبدل بھی شدید زخمی ہوگیا۔سلنڈرپھٹنے کی شدت کے نتیجہ میں پڑوس کے مکان کی چھت گرگئی جس کے سبب اس مکان میں محوخواب چارافراد ہلاک ہوگئے۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے مقامی افراد کے ساتھ مل کر راحت کام کا آغاز کیااوراس واقعہ کے نتیجہ میں مکان میں ملبہ میں پھنسی لاشوں کو نکالتے ہوئے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیا جبکہ جھلسے ہوئے افراد کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیاگیا۔ مہلوکین کی شناخت 6سالہ فردوس،60سالہ زینب،35سالہ دادو،30سالہ شرفو کے طورپر کی گئی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button