تلنگانہ

حیدرآباد میں بکنگ کے اندرون 2 گھنٹے ملے گا گیس سلنڈر

حیدرآباد: شہریان حیدرآباد کیلئے خوشخبری، انڈین گیس نے اپنے صارفین کیلئے خصوصی تتکال سرویس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک ہی سلنڈررکھنے والے صارفین کو اس سہولت سے استفادہ کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کمپنی کے جنرل مینجروی ویٹری سیلون کمار نے گیس بک کروانے کے اندرون دو گھنٹہ صارفین سلنڈرحاصل کرسکتے ہیں لیکن اس کیلئے25 روپئے زائد چارج ادا کرنا ہوگا۔ گیس آن لائن یا فون کے ذریعہ بک کروائی جاسکتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شہرکے 62 انڈین ڈسٹری بیوٹرس کے پاس یہ سہولت دستیاب ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button