انٹر نیشنل

مکہ مکرمہ کے پہاڑوں پر بارش کے باعث سبزازار و پرندوں کی آمد ۔ تصاویر وائرل

ریاض ۔ کے این واصف

مکہ مکرمہ شہر کے اطراف کی پہاڑیوں کو زائرین و مقیم افراد نے ہمیشہ بے آب و رنگ صرف کالی چٹانوں کی حالت میں دیکھا، لیکن حالیہ عرصہ کی مسلسل بارش سے یہ کالی پہاڑیاں سبز ہو گئیں اور پرندوں کی آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔ ایک سعودی فوٹو گرافر نے ان خوبصورت مناظر کو اپنے کیمرہ میں قید کرکے نٹ پر پیش کیا اور تصاویر وائرل ہو گیئں۔

مقامی میڈیا میں یہ خبر کی تفصیل یوں پیش کی گئی کہ سعودی عرب میں گزشتہ ہفتوں کے دوران مسلسل بارش کے باعث مکہ مکرمہ کے پہاڑ سبزہ زاروں اور وادیاں پرکشش نخلستانوں میں تبدیل ہوئیں تو یہاں کا آسمان بھی خوبصورت پرندوں سے بھرگیا۔

العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی فوٹو گرافر منصور الحربی نے مکہ مکرمہ کے آسمان پر پرندوں کے جھنڈ کی تصاویر اور وڈیو بناکر سوشیل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

منصورالحربی کا کہنا ہے کہ وہ مکہ مکرمہ ریجن میں رونما ہونے والے قدرتی مناظر کی عکاسی کے لیے گھر سے نکلے۔ مکہ کے شمال میں واقع الجموم سے گزرتے ہوئے نظر آسمان کی جانب گئی تو وہاں البلشون (بگلوں) کے جھنڈ خوبصورت شکل میں اڑتے ہوئے نظر آئے۔ یہ پرندے نقل مکانی کرکے یہاں پہنچے ہیں۔ پرندوں کے اڑنے کا منظر خوبصورت اور جاذب نظر تھا۔

انھوں نے کہا کہ فوری طور پر میں نے ان پرندوں کا منظر خاص زاویے سے کیمرے میں قید کیا۔ یہ تصاویر اور وڈیوز قدرتی حسن اور پرندوں کے پرکشش انداز میں ہم آہنگی کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button