انٹر نیشنل

آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری۔ ہندوستان اورپاکستان بھی ہوں گے آمنے سامنے

نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ اس ٹورنمنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی اس سال ہندوستان کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button