تلنگانہ

دسویں جماعت کے باقی امتحانات کے انعقاد پر ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن سری دیوا سینا کا اہم اعلان

حیدرآباد _ 3 اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے وقارآباد ضلع میں آج تلگو سوالیہ پرچہ پیر لیک ہوا تھا ضلع کے تانڈور میں صبح گورنمنٹ اسکول -1،میں یہ واقعہ پیش تھا۔ اس پس منظر میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں آرہی ہیں کہ کل کا امتحان ملتوی کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ کل منگل کو ہونے والے دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی نہیں کیے گئے ہیں۔ طلباء اور والدین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ واضح کیا گیا ہے کہ تمام امتحانات کل سے اس ماہ کی 13 تاریخ تک منعقد ہوں گے۔

ڈائرکٹر آف اسکول ایجوکیشن سری دیوا سینا نے اعلان کیا ہے کہ واٹس ایپ کے ذریعہ تلگو سوالیہ پرچہ بھیجنے کے سلسلے میں چار ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے۔ سوالیہ پرچہ بھیجنے والے استاد بندپا، ممتحن سمپا، چیف سپرنٹنڈنٹ شیوکمار اور ڈپارٹمنٹل افسر گوپال کو معطل کر دیا گیا ہے۔ دیوسینا نے کہا کہ وقارآباد کے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button