جنرل نیوز

ایڈیٹر نظام آباد مار ننگ ٹایٔمز اشفاق احمد خان نظام آباد ضلع میڈیا و ایکرڈیشن کمیٹی ممبر نامزد

ریاستی کمشنر اطلاعات و تعلقات عامہ نے جاری کئے احکامات   

نظام آباد 27 مئ ( اردو لیکس /نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس ) ایڈیٹر نظام آباد مارننگ ٹائمیز مسٹر اشفاق احمد خان المعروف پایاخان کو بحیثیت میڈیا ایکریڈیٹیشن ممبراسمال اینڈ میڈیم ااینڈ ڈیلی نیوز پیپر ضلع نظام آباد نامرد کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عام ریاستی کمشنر مٹر اروند کمار نے بتاریخ 24 مئی احکامات جاری کئے ۔ میڈ یا ایکریڈ پٹیشن کمیٹی ضلع نظام آباد چیرمین ضلع کلکٹر مسٹر نارائین ریڈی اور ممبر و کنونیراسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات و تعلقات عامہ ضلع نظام آباد ہوں گے ۔

اس (10) رکنی کمیٹی میں مختلف (3) جرنلسٹ یونین کے نمائندوں کثیر الاشاعت اخبار سے نمائندگی ۔ الیکٹرانک میڈیا ۔ ویڈیو جرنلسٹ نیوز فوٹو گرافر کے علاوہ ٹی ایس آرٹی سی مینجر اور ساوتھ سنٹرل ریلوئے سے نمائندگی دیتے ہوئے بحیثیت ممبر شامل کیا گیا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ طویل عرصہ دراز کے بعد اسمال اینڈ میڈیم نیوزپیپر کے زمرہ کے تحت نظام آباد کے سب سے پہلے شائع ہونے والےاردو روز نامہ نظام آباد مارننگ ٹائمیز ایڈیٹر اشفاق احمد خان کو نظام آباد ضلع میڈیا ایکریڈیٹیشن کمیٹی میں اردو اخبار کو نمائندگی دیتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے ۔

اشفاق احمد خان المعروف یا پاخان کی نظام آباد ضلع میڈ یا ایکریڈیشن کمیٹی میں بحیثیت ممبر شامل کئے جانے پر ضلع نظام آباد کے اردو صحافتی حلقوں میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ریاستی جرنلسٹ یونین TUWJ-IJUاسٹیٹ ایگز یکٹیوکمیٹی ممبر و نمائندہ رہنمائے دکن ضلع نظام آباد احمد علی خان نے اشفاق احمد خان کو دلی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔

یہاں یہ ذکر ضروری ہوگا کہ اشفاق احمد خان پا با نظام آباد ضلع ورکنگ جرنلسٹ یونیں مدر کی حیثیت سے خدمات انجام رے چکے ہیں اور وہ نظام با رضلع آردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کے عہدہ پر فائز ہیں حالیہ دنوں میں انہیں اردو صحافت کے( 200) سال مکمل ہونے پرذیمریس ادبی فورم و اردو ماس کمیونیکیشن سوسائٹی فار پیس کی جانب سے کارنامہ حیات ” ایوارڈ عطا کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button