جنرل نیوز

حیدرآباد کے مشہور پریس فوٹوگرافر محمد شوکت حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کا انتقال

حیدرآباد کے مشہور پریس فوٹوگرافر محمد شوکت حسین کی والدہ محترمہ خورشید بیگم کا بعمر 83 سال انتقال ہوگیا۔مرحومہ ،  حیدرآباد کے باباۓ پریس فوٹوگرافی جناب ایم اے رحیم صاحب مرحوم بانی ملاپ اسٹوڈیو و اسناپس انڈیا کی اہلیہ محتر مہ تھیں ۔

وہ گزشتہ چند دن سے علیل تھیں۔ اور جمعرات کی رات انتقال کرگئیں ۔ نماز جنازہ 17 جون کو بعد نماز جمعہ مسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں ادا کی جاۓ گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آۓ گی۔

پسماندگان میں 7 فرزندان جناب ایم اے رحمن مرحوم، جناب محمد شوکت حسین (پریس فوٹو گرافر روز نامہ اعتماد)، جناب ایم اے قادر، جناب مدیس الدین، جناب محمد خواجہ معین الدین، جناب محمد جعفر حال مقیم امریکہ اور جناب محمد یوسف حال مقیم سڈنی (آسٹریلیا) شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9848015268 یا 9963145592پر رابطہ پیدا کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button