جنرل نیوز

نرمل میں آن لائن و آف لائن مفت 5 روزہ ٹیٹ اورینٹیشن پروگرام و گرانڈ ٹسٹ کا انعقاد 

نرمل _4 جون ( پریس ریلیز) شیخ شبیر علی، صدر میوا نرمل نے صحافتی بیان میں کہاکہ نرمل شہر میں میناریٹی ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن(میوا)،نرمل کی جانب سے پنچشیل کالج آف ایجوکیشن، گاجل پیٹ، نرمل میں ٹیٹ اردو میڈیم امیدواروں کیلئےبتاریخ31مئی تا 4جون تک مفت 5روزہ آن لائن و آف لائن اورینٹیشن پروگرام و گرانڈ ٹسٹ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

جس سے ریاستی سطح پر سینکڑوں امیدواروں نے استفادہ حاصل کیا۔آج بروز ہفتہ آن لائن گرانڈ ٹسٹ منعقد کیا گیا،جس میں ریاست بھر سے 352امیدواروں نے شرکت کی۔ اورینٹیشن پروگرام کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی جناب سید شوکت علی نیشنل کوآرڈینیٹر آل انڈیا میناریٹی ایمپلائز فیڈریشن، میوا عادل آباد صدر جناب محمد ریاض اور جناب ایم۔اے رشید، سابقہ ڈی ای او منچریال و معروف ماہر تعلیم، جناب شیخ شبیر علی، صدر میوا نرمل، جناب مقصود احمد، نائب صدر میوا تلنگانہ، زیڈ۔ایچ مسعود ،جناب سید مظہر حسین، جناب ساجد معراج ، پی ایچ ڈی ریسرچ اسکالر و انٹرنیشنل سرٹیفائیڈ کیرئیر کونسلر و کالم نگار، جناب سید سرفراز، جناب شخ فاضل ،جناب آمین الدین، محترمہ فریدہ تسنیم اور سراج احمد، جناب شیخ ذاکر،جناب شکیل احمد صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔اورینٹیشن پروگرام میں سابقہ ڈی ای او منچریال و ماہر تعلیم جناب ایم اے رشید، جناب عمران خان، جناب محمد مجیب الدین، ریاضی،جناب قاضی سید عثمان الدین ، جناب احمد واحد، جناب سید سرفراز ، جناب سید مظہر حسین ، جناب ساجد معراج اور جناب شیخ فاضل نے لکچرس دئیے۔

اس موقع پر صدر میوا نرمل شیخ شبیر علی نے اورینٹیشن پروگرام اور گرانڈ ٹسٹ کے کامیاب انعقاد پر اساتذہ، مہمانوں اور تنظیم کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button