کاماریڈی میں 5 جون کو عازمین حج کا تربیتی اجتماع

کاماریڈی _ عزیز الدین عزیز صدر جمعیۃ حلقہ اسلام پورہ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق بتاریخ: ۵ ذوالقعدہ ۱۴۴۳ھ مطابق:5 جون 2022ء بروز یکشنبہ صبح 10 تا 4 بجے دن بمکان حسین بن صالح عبادی NR پپالیس اسلام پورہ کاماریڈی بصدارت حافظ محمد فہیم الدین منیری (صدر ضلع سوسائٹی کاماریڈی) زیر نظامت مولانامفتی عمران خان قاسمی (مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی) عازمین حج کا تربیتی اجتماع انشاء اللہ منعقد ہوگا، تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں بحیثیت مہمان خصوصی معلم الحجاج حضرت مولانا سید مظہر قاسمی صاحب مدظلہ (خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی صاحب مدظلہ) وسراج الفقہاء حضرت مولانا مفتی تجمل حسین قاسمی صاحب مدظلہ (استاد مدیث وفقہ جامعہ دارالعلوم حیدرآباد) تشریف لائیں گے اور مناسک حج وزیارات بیت اللہ ومدینہ المنورہ پر خصوصی تربیتی خطاب فرمائیں گے۔
ضلع کاماریڈی و میدک کے علاوہ دیگر مقامات کے عازمین وعازمات حج کے علاوہ دیدار خانہ کعبہ وزیارت مدینہ منورہ کا عزم وشوق رکھنے والے عام وخاص مسلمانوں سے استفادہ کی مفتی خواجہ شریف مظاہری سرپرست سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی ومفتی ریحان قاسمی نائب جمعیۃ علماء کاماریڈی مولانا حسین احمد حسامی پرخلوص سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی عباداللہ رکن جمعیۃ نے گذارش کی ہے۔
تفصیلات کے لئے رابطہ فرمائیں۔
محمد جاویدعلی نائب صدر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی، میر مبشر علی عامر آرگنائزر ضلع حج سوسائٹی کاماریڈی، حافظ یوسف حلیمی انور جنرل سکریٹری جمعیہ علما کاماریڈی، محمد اسماعیل شیخ خازن سٹی جمعیہ علماء کاماریڈی
استقبالیہ: سٹی جمعیۃ علماء کاماریڈی ونوجوانان اسلام پورہ کاماریڈی
9959444430__9848218474__9441487086