جنرل نیوز

تانڈور میں ، حج کمیٹی ضلع وقارآباد اور مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کا حج تربیتی کیمپ و ٹیکہ اندازی کیمپ 

صدرنشین تلنگانہ کھادی بورڈ محمد یوسف زاہدمظاہری،حافظ محمد فیاض علی کا خطاب _ ڈی ایس پی ضلع شیکھر گوڑکی شرکت، امن و امان کی برقراری کیلئے دعاء کی عازمین سے اپیل 

روانگی سے 48گھنٹے قبل حج ہاؤز پہنچ کر رپورٹ کریں،25/اور 26/جون کو ضلع کے عازمین حج کی فلائٹس  

تانڈور میں حج کمیٹی ضلع وقارآباد اورمسلم ویلفیئر اسوسی ایشن کاحج تربیتی کیمپ و ٹیکہ اندازی کیمپ 

صدرنشین تلنگانہ کھادی بورڈ محمد یوسف زاہدمظاہری،حافظ محمد فیاض علی کا خطاب

ڈی ایس پی ضلع شیکھر گوڑکی شرکت، امن و امان کی برقراری کیلئے دعاء کی عازمین سے اپیل 

 

تانڈور 14 جون ( پریس ریلیز )  صدرنشین ریاستی کھادی بورڈ جناب محمد یوسف زاہدمظاہری نے وقارآباد ضلع کے عازمین حج کو اطلاع دی کہ وہ اپنی روانگی سے 48/گھنٹے قبل حج ہاؤز پہنچ جائیں اور اپنی آمد کی اطلاع درج کروائیں

۔وہ آج یہاں نیشنل گارڈن فنکشن ہال میں حج کمیٹی وقارآباد ضلع اور مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈور کے زیر اہتمام منعقدہ حج تربیتی کیمپ اور عازمین حج کی ٹیکہ اندازی سے خطاب کررہے تھے جس میں ضلع وقارآباد کے مختلف مقامات سے 39/مرداور خاتون عازمین حج نے شرکت کی۔

صدر ضلع حج کمیٹی محمد منصور کریم کی زیر صدارت منعقدہ اس حج تربیتی کیمپ سے بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خطاب میں صدر نشین کھادی بورڈ جناب محمد یوسف زاہدمظاہری نے عازمین حج سے خواہش کی کہ وہ سفر حج کے دؤران اپنے ساتھ سامان کم سے کم رکھیں اور ساتھ ہی حج کے دؤران عبادات ذکر واذکار کا کثرت سے اہتمام کرتے ہوئے ملک اور ریاست کی ترقی،امن و امان اور یکجہتی کے مزید فروغ کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ اس حج تربیتی کیمپ سے جناب محمد یوسف زاہدمظاہری،صدر نشین ریاستی کھادی بورڈ نے اپنے خطاب میں عازمین حج کو تلقین کی کہ وہ دؤران حج دیگر غیر اہم کاموں میں وقت ضائع نہ کریں بلکہ خوب عبادت کریں۔اس حج تربیتی کیمپ سے اپنے خطاب میں صدر نشین کھادی بورڈ جناب محمد یوسف زاہدمظاہری اورحافظ محمد فیاض علی ڈائرکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حیدرآباد نے عازمین حج کو احرام باندھنے کے طریقہ سے اور ساتھ ہی ارکان حج کے تمام امور سے تفصیلی طورپر اور آداب ِ مکہ و مدینہ کے متعلق تفصیلی رہنمائی کی اور انہیں تلقین کی کہ ادب اور احترام کے ساتھ اس سفر حج کی تکمیل کریں۔ انہوں نے اس حج تربیتی کیمپ سے اپنے خطاب میں کہا کہ حاجی اللہ کے مہمان ہوتے ہیں اوراللہ سبحانہ تعالیٰ کے میزبانوں کو چاہئے کہ وہ میزبان کے اعتبار سے سفر کی قدر کریں اور وقت ضائع نہ کریں۔ قرآن اور حدیث کی رؤشنی میں حج و عمرہ کے مسائل اور انکی ادائیگی کے طریقہ کار کو تفصیلی طور پر بیان کیا۔

حافظ محمد فیاض علی ڈائرکٹر المیزان ٹورس اینڈ ٹراویلس حیدرآباد نے اپنے خطاب میں عازمین حج کو مشورہ دیا کہ اپنی روانگی سے 48/گھنٹے قبل رپورٹ کرنے کے بعد ضلع کے تمام عازمین حج،حج ہاؤز حیدرآباد میں ہی قیام کو ترجیح دیں۔ جہاں ان کا کوویڈ ٹسٹ بھی ہوگا اور عازمین کے قیام و طعام کے لئے حج ہاؤز میں بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ حافظ محمد فیاض علی نے اس موقع پر بتایا کہ وقارآباد ضلع کے عازمین حج کی فلائٹس 25/اور 26/جون کو حیدرآباد کے انٹرنیشنل ایرپورٹ سے روانہ ہوں گی۔قبل ازیں تمام عازمین حج کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی گئی اور اس موقع پر مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے بطور تحفہ جاری کردہ فی کس دو سوٹ کیس حوالے کئے گئے۔

ڈی ایس پی تانڈور مسٹر جی۔شیکھرگوڑ نے عازمین حج کے اس تربیتی کیمپ میں شرکت کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔اس موقع پر انہوں نے تمام عازمین حج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اردولکھنا سیکھ رہے ہیں۔ڈی ایس پی جی۔شیکھر گوڑ نے اس حج تربیتی کیمپ میں شریک تمام علما کرام اور مسلم ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ حج کے دؤران ملک، ریاست اور ضلع وقارآباد میں قومی یکجہتی کے مزید فروغ اور امن و امان کی برقراری کے لئے مقدس سرزمین پر خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

بعد ازاں ڈاکٹرمحمد عامر،ڈائرکٹر تانڈور نرسنگ ہوم نے مرد عازمین حج اور ڈاکٹر محترمہ ڈاکٹر سارہ مسرور (گورنمنٹ ضلع ہسپتال) نے خاتون عازمین حج کو ٹیکے دئیے۔ اس حج تربیتی کیمپ میں امیر منتظمہ مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن تانڈورمحمد خورشید حسین،صدر مسلم ویلفیئر اسوسی ایشن محمد بابر، نائب صدر ایم اے علیم شلو، جنرل سیکریٹری مولانا محمد عثمان غنی،نائب صدر ضلع حج کمیٹی محمد جمیل احمد،مولانا خلیل الرحمن محمدی، عبداللہ مجاہدی، عبدالرحمن مجاہدی،محمد مظہر گورارم، محمد خلیل اللہ شریف کے علاوہ دیگر شریک تھے۔پروگرام کی نظامت کے فرائض مولانا حافظ قاضی سید سلیمان قاسمی جنرل سیکریٹری مجلس اتحادلعلماء والحفاظ تانڈورنے انجام دئیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button