جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ایک ایڈوکیٹ کا پڑوسی پر حملہ

حیدرآباد _ 24 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے موسی رام باغ  علاقے میں ایک ایڈووکیٹ نے  پڑوسی پر حملہ کردیا۔ فلیٹ کے سامنے کچرا ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ کے  ایڈوکیٹ نے پڑوسی ضعیف شخص اور خاتون کی پٹائی کردی۔

 

تفصیلات کے مطابق شہرحیدرآباد    کے موسی رام باغ علاقے کے سائی نگر ریزنڈنسی اپارٹمنٹ میں رہنے والا  ایڈوکیٹ کرانتی ریڈی  نے اس کے فلیٹ کے سامنے کچراڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے ضعیف شخص اور خاتون کی پٹائی کردی۔اس نے خاتون کو فلیٹ کے قریب گھسیٹا اور اس کی بھی بُری طرح پٹائی کردی۔اس نے ساتھ ہی اس معاملہ میں مداخلت کرنے والوں کو بھی زدوکوب کیا۔

 

متاثرین نے الزام لگایا کہ ایڈوکیٹ نے ان کے منہ پر گھونسے رسید کئے۔اس سلسلہ میں متاثرین نے پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پولیس نے ایک معاملہ درج کرتے ہوئے  تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button