جنرل نیوز

جگتیال میں ملت اسلامیہ سنٹرل کمیٹی کی جانب سے گستاخ نوپور شرما اور نوین کمار جندال کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست احتجاج

جگتیال _ 16 جون ( اردولیکس) جگتیال شہر میں ملت اسلامیہ سنٹرل کمیٹی کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والے بی جے پی کے سابق قائدین نوپور شرما اور نوین کمار جنڈال کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔

یہ احتجاج جامع مسجد جگتیال کے روبرو منعقد ہوا جس میں جگتیال ملت اسلامیہ سنٹرل کمیٹی کے صدر محمد عبدالباری اور جگتیال مجلس کے صدر یونس ندیم کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ قائدین اور مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اور گستاخوں کی فوری گرفتاری عمل میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے بھاری بندوبست کیا گیا تھا بعد ازاں صدر ملت اسلامیہ جگتیال سنٹرل کمیٹی عبدالباری نے اور دوسروں نے پولیس کے اعلی عہدیداروں کو ایک یادداشت پیش کی۔

 

قبل ازیں صدر ملت اسلامیہ مرکزی کمیٹی عبدالباری کی قیادت میں ایک وفد نے جوائنٹ کلکٹر لتا  سے ملاقات کرتے ہوئے تحریری یادداشت پیش کی۔اس موقع پر یونس ندیم ،مفتی مفتی صدیق ،کانگریس سے سراج الدین منصور سابق نائب صدرنشین بلدیہ، محمد اظہر نمایندہ کونسلر،ٹی آر ایس سے امین الحسن ، خالد خان ،مجلس کے نمائندہ کونسلر شکیل پٹواری اسلام پورہ مسجد کے صدر  ذوالفقار اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button