جنرل نیوز

تلبیہ کی گونج میں نظام آباد کے عازمین حج کے قافلہ کو مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی نے ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

نظام آباد _ 20 جون ( پریس نوٹ)  وسیم احمد خان خازن حج سوسائٹی کی اطلاع کے مطابق آج بعد نماز فجر نظام پیالیس سےشہر نظام آباد کے عازمین حج کا قافلہ روانہ ہوا

جس سے خطاب کرتے ہوے مولانااسماعیل عارفی صدرحج سوسائٹی نے کہا کہ تمام ہی عازمین وعازمات سفر حج میں بطور خاص صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں تمام ارکان کی ادائیگی کو اطیمنان سے بجالاتے ہوے ملک وملت اورامت مسلمہ بلکہ پوری انسانیت کے لےء دعاؤں کا اہتمام کریں

اس موقع پر نصیر الدین معتمد حج سوسائٹی نے کہا کہ آپ تمام لوگ اللہ تعالی کے منتخب وچنندہ بن گےء ہیں اس لےء آپ ہر قسم کے گناہ سے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کریں نیز موبائل فون کے ذریعہ تصویر کشی وویڈیوگرافی سے خصوصا اجتناب کریں اللہ کے گھر وروضہ رسول کی بے ادبی وبے احترامی سے دوررہیں خادمین حج سوسائٹی کو اپنی دعاؤں میں یادرکھیں۔

مولانا مصطفے کمال نے قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز کیا حافظ ابراہیم نے نعت نبی پیش کی مولانااسماعیل عارفی کی رقت انگیز دعاء پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا

مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء نے تلبیہ کے ذریعہ ہری جھنڈی دکھا کر قافلہ کو روانہ کیا اور اس موقع پر مہمان خصوصی محمد یحیے ظفر صدرادارہ بیت المال محمد صدیق حافظ مظہر اکرام الحسن حمید لکچرارحامد بھای افتخارالدین عنایت علی افروز اظہر فاروقی محمد افضل الدین مالکین فنکشن ہال مکرم ابراہیم حافظ عبدالولی مولوی عبداللہ مولاناقمر مولانامبین مولانازبیر عبدالباری عبدالروف ودیگر مسلمان مردوخواتین نے شرکت کرتے ہوے بادیدہ نم قافلہ کو رخصت کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button