ایجوکیشن

آل انڈیا نیٹ موک ٹسٹ سال 2024 کیلئے درخواستیں مطلوب  22/مارچ رجسٹریشن کی آخری تاریخ

حیدرآباد/17مارچ (پریس نوٹ) سید قدیر اللہ قادری سکریٹری ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد نے اپنے جاری کردہ ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ سوسائٹی کے زیر اہتمام کل ہند سطح پر 24 مارچ کو نیٹ موک ٹیسٹ 11مختلف زبانوں انگریزی ، ہندی ، تمل ، کنٹر، گجراتی، ملیالم ، اڑیہ، تیلگو ،پنجابی،اردو ،مراٹھی زبان میں ان لائن وڈیو ٹیسٹ کا انعقاد عمل لایا جارہا ہے اس ٹیسٹ میں سال 2024 نیٹ امتحان میں شرکت کرنے والے امیدوار حصہ لینے کے اہل ہیں ٹیسٹ کا اہم مقصد مستقبل کے لئے ڈاکٹرس کو تیار کرنا ہے پرچہ سوالات حل کرنے کا وقت تین گھنٹے دیا جائے گا نیت موک ٹیسٹ 2024 کے لئے نشانات 720 سوالات کی کل تعداد 180 ہوگی درست جواب +4نمبر دئیے جائیں گئے غلط جواب پر -1نمبر کاٹا جائے گا بغیر کوشش کے 0نمبر کا جواب دیا جائے گا سید قدیر اللہ قادری نے بتایا کہ سوالیہ پرچہ ماہرین کے ذریعے تیار کیا گیا ہے اور اس انداز میں جو نیٹ کے اصل نمونے کی کی نقل کرتا ہے جو ٹیسٹ کے پیٹرن کی عادت ڈالنے کے لیے بہت مددگار ہے یہ ٹیسٹ کے نتائج کا تجزیہ کرنے اور بہتری کے شعبوں کو تلاش کرنے میں مدد کرسکتا ہے نیٹ امتحان کے لئے بہتر تیاری کرسکیں گے اور اصل پیپر میں بھی زیادہ اسکور حاصل کرسکیں گے سید قدیر اللہ قادری نے بتایا کہ سوسائٹی مستقبل کے کوالیفائی کرنے والے ڈاکٹرز کو نقد رقم دے گی رجسٹریشن کے لئے

www.apjedu2001.com

پر لاگ آن کریں آخری تاریخ 22 مارچ مقرر کی گئی ہے مزید تفصیلات کے لئے

What’s app no

850212306

ربط پیدا کرسکتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button