جنرل نیوز

صحافیوں کو ریل سفر رعایتی اسکیم کو بحال کرنے کا مطالبہ نظام آباد یم پی ڈی اروند سے نظام آباد پریس کلب کی نمائندگی

نظام آباد 6 جولائی (اردو لیکس) محکمہ ریلوے کی جانب سے مسلمہ صحافیوں کو 50 فیصد رعایت پر سفر کی سہولتیں فراہم کی جاتی رہی ہیں لیکن  کو ویڈ کی وجہہ سے ریل سرویس بند کر دیئے جانے اور مخصوص روٹ پر خصوصی ٹرینیں چلانے کے پیش نظر صحافیوں اور انکے افراد خاندان کو عارضی طور پر محکمے ریلوے نے 50 فیصد رعایت کو ختم کر دیا ہے ۔

حسب سابقہ صحافیوں اور انکے افراد خاندان کو ریل کے سفر کیلئے رعایتی سہولتیں فراہم کرنے کے ضمن میں نظام آباد یم پی مسٹر ڈی اروند سے آج نظام آباد پریس کلب صدر شیکھر کی قیادت میں تحریری طور پر نمائندگی کی اور مرکزی وزارت ریلوے صحافیوں کو ریل کے سفر میں 50 فیصد رعایت کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اس موقع پر پر یس کلب سکریٹری راج لنگم – Tuwj ریاستی ایگزیکٹیو ممبر احمد علی خان – دیوی داس – سر سینو اس چاری گنگا ریڈی ۔ بھدرا ریڈی ۔ راجیش – نریندر – و دیگر جرنلسٹ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button