تلنگانہ

میڈیکل جانے والا شخص ہارٹ اٹیک سے فوت۔حیدرآباد میں دوسرا واقعہ

حیدرآباد: میڈیکل شاپ جانے والا شخص ہارٹ اٹیک سے فوت ہوگیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد میں آج پیش آیا۔ 35 سالہ سرینواس جو کہ بدویل راجندرنگرکا رہنے والا بتایا گیا ہے، اس کا آبائی مقام چیوڑلہ ہے آج صبح اس کے سینہ میں شدید درد ہوا، ارکان خاندان اسے مقامی ڈاکٹر کے پاس لے گئے۔

 

ڈاکٹرنے بعد معائنہ کچھ دوائیاں لکھی۔ ڈاکٹرکے پاس سے وہ دوائیں لینے کیلئے میڈیکل شاپ جارہا تھا کہ اس کے قلب پر شدید حملہ ہوا جس کے نتیجہ میں اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ واضح رہے کہ کل ہی ایل بی نگرعلاقہ میں ایک میکانک کار کی مرمت کے دوران ہارٹ اٹیک سے فوت ہوگیا تھا۔

 

اندرون دو یوم اس طرح کی اموات سے شہریوں میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔ چند ماہ قبل اسی طرح کے واقعات پیش آرہے تھے تاہم اس کے بعد ہارٹ اٹیک سے ہونے والی اموات میں کمی دیکھی جارہی تھی لیکن اچانک قلب پر حملہ سے دو افراد کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button