جنرل نیوز

محمد شاہد احمد توکل اعتماد اسٹاف رپورٹر ، عادل آباد ڈسٹرکٹ میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی ممبر مقرر

عادل آباد ۔28مئی ( اردولیکس) کمیشنر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ ارویند کمار ایی اے ایس نے احکامات جاری کرتے ہوئے دو سال کی معیاد کے لئے ڈسٹرکٹ میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی ضلع عادل آباد کا انتخاب عمل میں لایا ہے ۔جسمیں چیرمین میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی کی حیثیت سے ضلع کلکٹر عادل آباد محترمہ سکتا پٹنائک، ضلع کلکٹر عادل آباد کی نمایندگی پر اردو بگ پیپر ڈیلی ورکنگ جرنلسٹ کی حیثیت سے محمد شاہد احمد توکل روز نامہ اعتماد اسٹاف رپورٹر کو ایکریڈیشن کمیٹی ممبر ،دیگر یونینوں کی جانب سے مہیندر ریڈی ، بیتا رمیش،ایم سریش، اے لنگننا، ایل راجو، جی ونود کمار ،پی رماکانت، اور ٹی ایس آر ٹی سی ریجنل منیجر ،ریپرزینٹیو سوتھ سنٹرل ریلوے کو میمبرز اور ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر کو کنوینر کا انتخاب عمل میں لایا ہے ۔محمد شاہد احمد توکل اعتماد اسٹاف رپورٹر نے ضلع ایکریڈیشن کمیٹی میں ممبر کی حیثیت سے انتخاب عمل میں لانے پر آج ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر عادل آباد بھیم کمار سے ملاقات کی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے ان سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر اردو جرنلسٹ محمد آصف الدین ، شیخ عصمت علی، خضر احمد یافعی ، عمیم شریف بھی موجود تھے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button