جنرل نیوز

اسٹیٹ ٹیچرس یونین تلنگانہ اسٹیٹ کی 76ویں یوم تاسیس

اسثیٹ ٹیچرس یونین تلنگانہ اسٹیٹ کی 76ویں یوم تاسیس

 

حیات لے کے چلو کائنات لے کے چلو ۔۔۔۔۔

 چلو تو سارے زمانے کو ساتھ لے کے چلو۔۔۔۔۔

 

 جناب افتخار الدین ضلعی صدر و معتمد عمومی جناب ایم نرسمہا ریڈی حیدآباد ضلع کی اطلاع کے بموجب Stu telangana state نے آج اپنے سفر کی 76 سال مکمل کرلئے ۔ اس خصوص میں آج صبح ساڑھے آٹھ بجے stu office برکت پورہ پر پرچم کشائی انجام دی گئی ۔ stu نے اپنی کامیابی کے 75 سال مکمل کر کے 76 ویں سال میں قدم رکھا ہے۔

 

اس وقت تلنگانہ میں پچھلے 75 سالوں سے اساتذہ کے جائز حقوق کی کامیاب نمائندگی کرتے ہوئے ان کے حصول کے لئے ہمیشہ پیش پیش رہنے والی اسٹیٹ ٹیچرز یونین وہ واحد یونین ہے جس کو مادر انجمن *Mother Union* کا درجہ حاصل ہے۔

اساتذہ کے حقوق کا تحفظ ہو ،جائز مقاصد کا حصول ہو،یا تلنگانہ ریاست کا حصول ہو غرض ہر جگہ پیش پیش رہنے والی یونین کا دوسرا نام *اسٹیٹ ٹیچرز یونین۔* ہے حکومت وقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر حقوقِ اساتذہ کے لئے جدوجہد کرنے والی اس جماعت نے کبھی اساتذہ کے مسایل پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ بلکہ حکومت وقت کے غلط فیصولوں پر ہمیشہ انگشت نمائی اور صدا حق بلند کیا۔

حصول تلنگانہ کے بعد کامیابی کے نویں سال میں داخل ہونے پر جناب پروت ریڈی جناب سدانند گوڑ جناب افتخار الدین جناب یم نرسمہا ریڈی نے Stu کے تمام اراکین کو تہ دل سے مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کامیابی کا یہ سفر یوں ہی جاری رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button