اسپشل اسٹوری

بیوی مارتی تھی، شوہر100فٹ بلند درخت پرچڑھ گیا

نئِی دہلی: بیوی کی مار کے خوف سے ایک شخص درخت پرچڑھ گیا۔ ایک نہیں دو نہیں وہ 32 دن سے درخت پرہی تھا۔ اتر پردیش کے ماؤ ضلع کے بصرت پور گاؤں کے رام پراویش نامی شخص کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا کرتا تھا۔رام پراویش کو اس کی بیوی روزانہ بری طرح مارتی تھی۔ وہ اپنی بیوی کا مقابلہ نہ کرسکا اور ماروں کی تاب نہ لاکرگاؤں کے قریب سو فٹ اونچے درخت پر چڑھ گیا۔ اس نے درخت پر آرام کرنے کا خاص انتظام بھی کرلیا تھا۔ جب کوئی آس پاس نہ ہوتا تو رات کو درخت سے اتر کرضروریات سے فارغ ہوا کرتا تھا۔ وہ ایک ٹوکری کورسی سے باندھ کر درخت سے نیچے چھوڑتا جہاں گھروالے اس میں کھانا اور میٹھا پانی رکھتے تھے۔ وہ درخت پرہی کھانا کھا کرآرام کیا کرتا تھا۔ اس شخص کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام حرکت میں آگئے۔ انہوں نے رام پراویش کو نیچے لانے کی کوشش کی اس دوران وہ غلطی سے نیچے گر کر زخمی ہوگیا۔ اس وقت وہ ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button