نیشنل

بریکنگ نیوز۔ہیلی کاپٹر حادثہ میں جنرل بپن راوت اور انکی شریک حیات کی موت کی تصدیق

نئی دہلی: ریاست تمل ناڈو میں پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے میں میں چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل ( سی ڈی ایس جنرل ) بپن راوت اور انکی شریک حیات کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے جنرل راوت کی موت پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر  جو  تمل ناڈو میں کنور کی نیلگیری پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا اس میں بپن راوت اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بریگیڈیئر ایل ایس لڈر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجیندر سنگھ، این کے گرو سیوک سنگھ، این کے جتیندر کمار، وویک کمار، بی سائی تیج اور حوالدار ستپال بھی تھے۔مجموعی طور پر 14 افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے۔

ہندوستانی فضائیہ کے ذریعہ کیے گئے ایک ٹوئٹ میں یہ جانکاری دی گئی اور بتایا گیا کہ جنرل بپن راوت اور ان کی بیوی مدھولیکا راوت کے علاوہ دیگر 11 سوار افراد کی حادثہ میں موت ہوئی ہے۔ جنرل بپن راوت کے موت کی خبر سامنے آنے کے بعد وزیراعظم نریندرمودی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ انھیں خراج عقیدت پیش کیا اور اس حادثہ پر غم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button