جنرل نیوز

انڈین یونین مسلم لیگ نظام آباد کے جانب سے جگتیال کے ظالم پولیس آفیسر اور دیگر پانچ قصورواروں کے خلاف کاروائی کا چیف منسٹر سے مطالبہ۔

نظام آباد 12/مئی(اردو لیکس)انڈین یونین مسلم لیگ شاخ نظام آباد کے ایک وفد نے جس میں مسٹر شیخ مجاہد نائب صدر ریاست تلنگانہ IUML اور مسٹر مظفر حسین کے علاوہ دیگر موجود تھے انہوں نے آج ضلع ایڈیشنل کلکٹر مسٹر چندر شیکھر سے ملاقات کرتے ہوئے ہوئے جگتیال میں پیش آئے بدترین واقعے پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کیا

 

اور ضلع کلکٹر کے توسط سے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ کے نام روانہ کردہ ایک یاداشت میں بتایا کہ سب انسپکٹر اور اس کے 5 ساتھی کانسٹیبل پر حکومت کی جانب سے مسلم لڑکی پر بے تحاشہ ظلم تشدد گالی گلوج کرنے پر سخت ترین تادیبی کارروائی انجام دی جائے جو آر ٹی سی بس کے ذریعے کریم نگر سے جگتیال کے سفر پر تھے سیٹ حصول کے لیے ظلم وتشدد انجام دیا جانا محکمہ پولیس کی نیک نامی کو تباہ کرنے کے لیے کافی ہے مسٹر شیخ مجاہد نے مطالبہ کیا کہ حکومت انیل سمیت اس کے پانچ ساتھی کانسٹیبلز پر کارروائی انجام دے اور انہیں خدمات سے معطل کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button