چلتی کارسے سرباہرنکالنا جان لیوا ثابت ہوگا۔ لڑکی الکٹرک پول سے ٹکرا کا ہلاک

حیدرآباد: ٹھنڈی ہوا کیلئے کارکی کھڑکی سے سرباہرنکالنے والی لڑکی کا سرالکٹرک پول سے ٹکرا گیا جس کی وجہہ سے اس کی موت ہوگئی۔ یہ حادثہ ریاست آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں پیش آیا۔ 25 سالہ لوہت رانی نامی لڑکی اپنی سہیلیوں کے ساتھ تفریح کیلئے کارمیں جارہی تھی کہ موضع بارگوپوڑی کے پاس ٹھنڈی ہوا کیلئے لڑکی نے کار کی ونڈو سے اپنا سرباہرنکالا اسی دوران کارسڑک سے اترگئی اورلڑکی کا سرالکٹرک پول سے ٹکرا گیا اوراس کی موت ہوگئی۔