اسپشل اسٹوری

ایک پاوں سے ایک کیلومیٹرچل کر اسکول جاتی ہے یہ لڑکی

نئی دہلی (اردولیکس اسپیشل اسٹوری)ریاست بہار کے جموئی ضلع کی ایک 10 سالہ معذور اسکول طالبہ سیما کماری کے حصول تعلیم کے جذبہ اورقوت ارادی کی ہرگوشہ سے ستائش کی جارہی ہے۔ آبائی مقام فتح پورمیں سیما کماری دو سال قبل ٹریکٹرکے حادثہ میں شدید طورپرزخمی ہوگئی تھی۔ علاج کے دوران ڈاکٹروں نے مشورہ دیا تھا کہ اگر اس کا زخمی پاوں کاٹا نہیں گیا تو اس کی جان جاسکتی ہے، جس کے بعد اس کی جان بچانے ایک پاوں کاٹ دیا گیا۔

ایک پاوں سے محروم ہونے کے باوجود سیما کماری نے ہمت نہیں ہاری اورنہ ہی حوصلہ کھویا بلکہ وہ اپنے ایک پاوں سے چل کرروزانہ اسکول جایا کرتی ہے۔ حالانکہ اس کا اسکول گھرسے قریب ایک کیلومیٹردوری پرہے۔ چوتھی جماعت میں زیرتعلیم سیما بڑی ہوکرٹیچربننا چاہتی ہیں۔ سیما کہتی ہے "میرے والد اور والدہ پڑھے لکھے نہیں ہیں، وہ مزدور ہیں” سیما کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کس طرح مشکل سے اسکول جایا کرتی ہے۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کےبعد جموئی کے ضلع مجسٹریٹ اونیش کمار اور دیگر سینئرعہدیداران نے فتح پور پہنچ کر اسے ٹرائی سائیکل حوالہ کی اورحکام لڑکی کو مصنوعی پاوں لگانے کے انتظام پربھی غورکررہے ہیں۔ اس دوران بہارکے وزیراشوک چودھری نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا کہ "سیما پڑھے گی اور پیدل بھی۔”۔ اس بات کا علم ہونے پرفلم اداکارسونوسود نے بھی لڑکی کی مدد کا اعلان کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button