جرائم و حادثات

4 سالہ بچی کا 17سالہ لڑکے نے کیا ریپ۔ تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں شرمناک واقعہ

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے ضلع سدی پیٹ میں ایک شرمناک واقعہ پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق 17سالہ لڑکے نے 4 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ طورپر جنسی زیادتی کی۔ یہ شرمناک واقعہ منگل کو ضلع کے یلاداسور نگر میں پیش آیا۔متاثرہ آنگن واڑی سنٹرگھر جارہی تھی کہ لڑکے نے اس کو زبردستی روک لیا اورمکان میں لے جاکر اس کی عصمت ریزی کی۔

 

 

جنسی زیادتی کے نتیجہ میں لڑکی کی طبعیت بگڑ گئی اسے علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے معائنہ کے بعد جنسی زیادتی کی توثیق کی۔ متعلقہ پولیس نے لڑکے کے خلاف پوسکو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button