انٹر نیشنل
افغانستان میں لڑکیوں کی اسکول واپسی

file photo
نئی دہلی: افغانستان میں طالبان کے اقتدارپرآنے کے بعد لڑکیوں کے اسکولس دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں۔ طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئرکی ہے۔ ویڈیو میں برقعہ پہنی لڑکیوں کی بڑی تعداد کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں سہیل شاہین نے لکھا کہ نئے افغانستان میں اسکول کھل گئے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان میں کنڑول حاصل کرلیاہے۔