تلنگانہ

نتائج دیکھنے کے بعد کے سی آر نے کیا کیا؟

حیدرآباد: سابق چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اتوار کے دن نتائج کا رجحان دیکھنے کے بعد جب یہ محسوس کیا کہ شکست یقینی ہے تو انہوں نے فوری استعفیٰ دے دیا۔ کے سی آر نے سی ایم او چیف سیکرٹری سے مکتوب استعفیٰ گورنر کو پیش کرنے کی خواہش کی اور اس کے بعد دوپہر ساڑھے تین بجے وہ عام شہری کی طرح پرگتی بھون سے باہر نکل آئے۔ اس وقت وہاں موجود چیف سیکوریٹی آفیسر نے کے سی آر کے قریب آنے کی کوشش کی تاہم کے سی ار نے انہیں روک دیا اور کہا کہ وہ اپنے حلقہ کو جا رہے ہیں، ساتھ ہی چیف منسٹر نے یہ بھی کہا کہ انہیں قافلے کی ضرورت نہیں ہے اور ٹریفک کلیئر کرنے کے مسئلے میں بھی کسی بھی طرح کی اطلاع نہ دینے کی انہوں نے ہدایت دی، اس کے بعد کے سی آر نے رکن راج سبھا سنتوش کمار سے کہا "گاڑی نکالو” اور کسی بھی طرح کی سیکورٹی کے بغیر وہ رکن پارلیمنٹ کی گاڑی میں سوار ہو کر پرگتی بھون سے ایراولی کے لیے روانہ ہو گئے۔ گاڑی کے سامنے کی سیٹ پر رکن پارلیمنٹ سنتوش کمار اور پیچھے کی سیٹ پر چندر شیکھر راؤ ہی تھے، چیف منسٹر نے گن مینوں کو بھی ساتھ نہیں لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button