تلنگانہ

ورنگل واقعہ۔ سیف کی تائید میں میڈیکل طلباء نے کیا ڈیوٹی کا بائیکاٹ، سپرنٹنڈنٹ کو دیا ہڑتال کا نوٹس۔ ہاسپٹل میں احتجاج

حیدرآباد: پی جی میڈیکل کے سینئر طالب علم ڈاکٹر سیف کے خلاف پولیس کی جانب سے ایس سی اور ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کے خلاف میڈیکل طلباء نے احتجاج کیا، ان کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بغیرسیف کے خلاف جھوٹی تشہیرکی جارہی ہے۔

میڈیکل طلباء نے جمعہ کے روزایم جی ایم ہاسپٹل میں ایمرجنسی خدمات کے علاوہ آوٹ پیشنٹ سمیت دیگر تمام خدمات کا بائیکاٹ کیا، سیف کی حمایت کرنے والے طلباء نے ایم جی ایم کے سپرنٹنڈنٹ کو ہڑتال کا نوٹس دیا ہے۔بعد ازاں انہوں نے اپنی ڈیوٹی کا بائیکاٹ کیا اورہاسپٹل کے سامنے احتجاج کیا۔ انہوں نے پلے کارڈس تھام کراحتجاج کیا جس میں سیف کے خلاف ایس سی اور ایس ٹی مقدمہ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔

انہوں نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا پر پوسٹس کی بنیاد پر کیس کیسے درج ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینئرز کا اپنے پیشہ میں جونیئرز کی سرزنش کرنا فطری بات ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیف کے خلاف مقدمات ختم کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button