فیس بک واٹس ایپ کے بعد اب جی میل خدمات میں خلل

نئی دہلی:فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ خدمات میں چند‌گھنٹوں کی رکاوٹ کے بعد اب گوگل کی ای میل سروس جی میل کی خدمات بھی متاثر ہوئیں۔ ملک کے کچھ حصوں میں یہ خدمات اچانک بند ہو گئی جسکی وجہ ‌سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ صارفین‌کو ای میل بھیجنے یا موصول کرنے میں مشکلات ہورہی تھیں ۔ ڈاؤن ڈٹیکٹر کے مطابق 68 فیصد صارفین نے بتایا کہ وہ ویب سائٹ میں مسائل کا سامنا کر رہے ہیں، 18 فیصد نے سرور کنکشن کی اطلاع دی اور 14 فیصد نے صارفین نے شکایت کی کہ انہیں  لاگ اِن میں دشواری ہورہی ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر صارفین نے اس بات کی شکایت کی۔