تلنگانہ

ہندوستان سمیت 25 ممالک کے سفر سے احتیاط برتین۔ سعودی ادارہ صحت کا مشورہ

ریاض ۔ کے این واصف

دنیا کے کوئی 25 ممالک جس میں ہندوستان بھی شامل ہے متعدی امراض سے متاثر ہیں۔ سعودی ادارہ صحت عامہ “وقایہ” نے اپنے ایک اعلامیہ مین مشورہ دیا کہ لوگ انتہائی ضرورت کے تحت ہی ہندوستان، پاکستان سمیت 25 ممالک کا سفرکریں۔ اخبار 24 کے مطابق وقایہ نے بیان میں کہا کہ ان ممالک میں صحت خدمات کے معیار اور وہاں متعدی امراض کے پیش نظر انتہائی ضرورت کے بغیر سفر سے گریز کیاجائے۔

وقایہ کے مطابق یلو کیٹیگری میں پاکستان، ہندوستان، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش، افغانستان، عراق، سلواڈور، نیپال، ہنڈوراس، موزمبیق، جنوبی سوڈان، شام، یوگنڈا، کانگو، سرالیون، ایتھوپیا، نائاجیریا، فلپائن، گھانا، گوئٹے مالا، چاڈ اور کینیا شامل ہیں جبکہ زمبابوے کو ریڈ کیٹیگری میں رکھا گیا ہے۔

وقایہ کا کہنا ہے ’ یلو کیٹیگری کے ملکوں میں جو بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ان میں ہیضہ، ڈینگی، یلو فیور، خسرہ، منکی پاکس، پولیو، ملیریا، کووڈ 19 اور تپ دق قابل ذکر ہیں جبکہ ریڈ کیٹیگری میں شامل زمبابوے میں ڈینگی اور ہیضہ پھیلا ہوا ہے‘۔

فہرست میں شامل ممالک کا سفر کرنے والوں سے کہا گیا کہ ’وہ متاثرہ اشخاص کے قریب نہ جائیں۔ ان کے زیر استعمال اشیا نہ چھوئیں، کھانے پینے سے بچیں، صابن سے ہاتھ دھوتے رہنے اور سینیٹائزرکا اہتمام کریں‘۔

’ ان ممالک میں قیام کا دورانیہ محدود کیا جائے۔ متعدی امراض سے بچاؤ کی تدابیر کی پابندی اور سماجی تقریبات میں حصہ نہ لیں‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button