تلنگانہ

تلنگانہ کے سرکاری ملازمین اوروظیفہ یاب افراد کیلئے خوشخبری

حیدرآباد: تلنگانہ کے سرکاری ملازمین عہدیداروں اوروظیفہ یاب افراد کے زیرالتوا تینوں ڈی اے کی منظوری کو ریاستی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ باوثوق ذرائع کےمطابق کابینہ کی منظوری کے مطابق تینوں ڈی اے ملا کر 10.01 فیصد کی ادائیگی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ فینانس کو اس سلسلے میں احکامات جاری کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ ڈی اے کی ادائیگی کے ذریعہ حکومت پر260 کروڑ روپئے کا زائد بوجھ عائد ہوگا۔ بڑھائے گئے ڈی اے فروری کی تنخواہ اوروظیفہ کے ساتھ ادا کئے جانے کا امکان ہے۔ کورونا کی وجہہ سے گذشتہ دو سال سے ڈی اے کی ادائیگی میں تاخیرہورہی تھی، جاریہ معاشی سال صورتحال میں کچھ بہتری کے بعد تین ڈی اے ایک ساتھ دئیے جانے کے فیصلہ کو کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button